ڈی پی او کا وائرل ویڈیو کانوٹس، کھلی کچہری ،عوامی مسائل سنے

ڈی پی او کا وائرل ویڈیو کانوٹس، کھلی کچہری ،عوامی مسائل سنے

عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت متحرک ،شہری بلا خوف شکایات درج کرائیں، محمد عابد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد عابد نے تھانہ حویلی کورنگا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ڈی پی او محمد عابد نے شہریوں کی درخواستیں بغور سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تھانہ حویلی کورنگا کے حوالے سے جو تاثر دیا گیا وہ حقائق کے برعکس ہے جبکہ مذکورہ ٹک ٹاکر کا تعلق بھی ضلع خانیوال سے نہیں ہے ،پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات براہ راست پولیس تک پہنچائیں۔ ڈی پی او نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے اور مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کی جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف اور انصاف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں