منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 11افراد کیخلاف مقدمات درج

 منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 11افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( کرائم رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ کینٹ پولیس نے ملزم مشتاق سے 260گرام چرس ملزم سہیل سے 10لٹر جلیل آباد پولیس نے ملزم عامر سے۔۔

 7لٹر ،شاہ شمس پولیس نے ملزم ریاض سے 30لٹر، گلگشت پولیس نے ملزم فرید سے 30لٹر ،ملزم اسفند سے 15لٹر، بی زیڈ پولیس نے ملزم ممتاز سے 20لٹر، قادر پورراں پولیس نے ملزم صفدر سے 10لٹر شراب صدر پولیس نے ملزم حمزہ سے 1100گرام آئس دہلی گیٹ پولیس نے ملزم رمضان سے 10لٹر اور حرم گیٹ پولیس نے ملزم حنیف سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں