ڈپٹی کمشنر نے 300 سیلاب متاثرین میں کٹس تقسیم کردیں
کپاس اور جوار کی کاشت کے لیے بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ فراہم کیے گئے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا مشن جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی کاوشوں سے 300 متاثرین میں زرعی کٹس تقسیم کی گئیں۔ پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے تعاون سے فراہم کی گئی کٹس میں کپاس و جوار کے بیج، ڈی اے پی، یوریا کھاد اور پیسٹی سائیڈ شامل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے باگڑ سرگانہ میں کاشتکار خواتین میں کٹس تقسیم کیں اور ان سے ملاقات کر کے ان کے دکھ درد میں شریک ہوئیں۔ سابق ایم پی اے چوہدری عطا الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر رانا عامر لیاقت بھی تقریب میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں نجی شعبے کا کردار قابلِ ستائش ہے ۔