مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ملتان میں مساجد میں نماز فجر کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔۔
ڈی ایس پی دہلی گیٹ جمشیداکرم نے رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی پی او ملتان کو بریفننگ دی۔انہوں نے کہا کہ مساجد میں تراویح کی نماز، سحری و افطار اور فجر کی نماز کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔تمام افسروقتاً فوقتاً اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی چیک کریں اور ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو بریف کریں۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ملتان پولیس کی طرف تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔