ترقیاتی منصوبے ٹائم لائن میںمکمل کرنے کا حکم

ترقیاتی منصوبے ٹائم لائن میںمکمل کرنے کا حکم

سائٹ سیفٹی اور ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں اور ٹھیکیدار اپنا قبلہ درست کر لیں، سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگلملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مختلف سائٹس کا معائنہ،ناقص سیفٹی انتظامات اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر سائیٹ کا سیفٹی آفیسر معطل،ورکرز کی کم تعداد پر انجینئر کی سرزنش

ملتان (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مین کاملتان کا دورہ، تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائٹ سیفٹی اور ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں اور ٹھیکیدار اپنا قبلہ درست کر لیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ملتان کا دورہ کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مختلف سائٹس کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ناقص سیفٹی انتظامات اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر سائٹ کے سیفٹی آفیسر کو معطل کر دیا گیا۔معائنہ کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نے سائٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی کم تعداد پر سائٹ انجینئر کو بھی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔ اس موقع پر نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ سائٹ سیفٹی اور ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں اور ٹھیکیدار اپنا قبلہ درست کر لیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے مقررہ اہداف کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے 30 جون 2026 تک مکمل کیے جائیں گے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق ملتان میں شہری سہولیات کی بہتری کے لیے 25 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 5 ارب روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کیے جائیں گے ۔ منصوبوں کے تحت شہر میں 232 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی، 17 بوسیدہ ڈسپوزل اسٹیشنز کو بحال کیا جائے گا جبکہ 64 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں