معمولی جھگڑے پر حساس ادارے کاریٹائرڈ ملازم تھانے میں بند

معمولی جھگڑے پر حساس ادارے کاریٹائرڈ ملازم تھانے میں بند

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) نواحی گاوں 303 ای بی میں دو فریقین کے درمیان معمولی جھگڑے کے بعد حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم مانگت علی کو پولیس نے حوالات میں بند کر دیا،

 جبکہ دوسرے فریق عاشق نامی شخص کو رات کو رہا کر دیا گیا۔ متاثرہ فریق نے عدالت پیش نہ کرنے اور انصاف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جھگڑا چارہ چوری کے الزام پر ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد فریقین نے پولیس سے مدد طلب کی جس پر ساہوکا پولیس نے ایک ،ایک شخص کو حوالات میں بند کیا۔ متاثرہ فریق کے مطابق حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کو 24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ عاشق نامی شخص کو رہا کر دیا گیا۔متاثرہ فریق نے پولیس کی اس ناانصافی پر احتجاج کیا اور آر پی او ملتان سے فوری انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ رویے سے قانون کے نظام پر سوالات اٹھتے ہیں اور متاثرہ شخص کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔آر پی او ملتان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کریں گے اور ہر فریق کو قانونی تقاضوں کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات میں عدالتی اور انتظامی کارروائی شفاف اور بروقت ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں