میاں احد شریف کا سابق ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر
گگو منڈی (نامہ نگار) معروف سیاسی و سماجی شخصیت، مسلم لیگ کے رہنما اور سابق سٹی ناظم میاں احد شریف نے سابق ارکان اسمبلی اور دیگر معزز شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
افطار ڈنر میں سابق رکن قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد آرائیں، سابق صدر بار مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ سمیت سیاسی، سماجی اور وکلاء برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانوں کی تواضع کی گئی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعض معزز شخصیات کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کروا کر شیرو شکر کروایا گیا۔