بوگس چیک اور امانت میں خیانت کے مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں بوگس چیک جاری کرنے اور امانت میں خیانت کے الزامات کے۔۔
تحت پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔جلیل آباد پولیس کو محمد وقاص نے بتایا کہ ملزم منور حسین نے تین لاکھ روپے کے عوض بوگس چیک دیا۔ بوہڑ گیٹ پولیس کو محمد زبیر نے آگاہ کیا کہ ملزم مجتبیٰ حسن نے رقم کے بدلے چیک دیا جو نقد میں نہیں ہو سکا۔