ایکسپائرڈ ادویات کی فروخت ناقابل برداشت ، محمد اشرف

ایکسپائرڈ ادویات کی فروخت ناقابل برداشت ، محمد اشرف

انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا،ڈی سی لودھراں

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے 48 کیسز کی سماعت کی گئی۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر وقار ضیاء، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر نوید اسلم اور ڈرگ انسپکٹرز مظہر شبیر و رئیس وسیم بھی شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمانہ اور میڈیکل سٹور مالکان کے مؤقف کو سنا اور واضح کیا کہ ممنوعہ یا ایکسپائر شدہ ادویات فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا۔اجلاس میں 4 کیسز دوبارہ وزٹ کرنے ، 4 کیسز عدالت بھیجنے ، اور ایک کو وارننگ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق میڈیسن کی خرید و فروخت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں