کرائم فری ملتان مہم: 3 ارب 22 کروڑ روپے کی ریکوری
دو سال کے دوران مہم کے حوصلہ افزا نتائج، تین ماہ کے دور 8منشیات فروش زیر حراست، چوری ، ڈکیتی ، راہزنی ، قتل ، اغوا برائے تاوان ، گینگ ریپ کیسز میں 70 فیصد کمی بہتر پٹرولنگ ،ناکہ بندی سے کرائم کنٹرول میں مدد ملی، کھلی کچہریوں کیساتھ کمیونٹی پالیسنگ پر عملدرآمد ، شہری پولیس کا دست وبازو بنیں ،سی پی او صادق علی ڈوگر
ملتان (نعمان خان بابر سے )تین ماہ میں آٹھ سو منشیات فروش گرفتار ، گزشتہ دو سالوں میں تین ارب بائیس کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری ،ملزموں سے برآمدگی کا ہدف سو فیصد کرنے کے لئے کاوشیں تیز مکمل ریکوری سے کرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور موجودہ صورتحال میں چوری، ڈکیتی ،راہزنی، قتل اغوا برائے تاوان اور گینگ ریپ میں پچاس سے ستر فیصد تک کمی ائی۔ بہتر پٹرولنگ اور ناکہ بندی سے کرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے صورتحال بہتری کی جانب گامزن محکمے کی کالی بھیڑوں کو سزائیں دینے سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد کافی حد تک بحال ہو گیا۔ سی پی او صادق علی ڈوگر کی روزنامہ دنیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق رواں سال مختلف وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے شہریوں اور تاجروں نے کسی حد تک سکھ کا سانس لینا شروع کر دیا ہے ۔اس حوالے سے سی پی او صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ تین ماہ میں کرائم کافی حد تک کم ہوا ہے اور مختلف نوعیت کے کرائم میں پچاس سے ستر فیصد تک کمی پولیس کی بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ پر عملدرآمد جاری ہے اور اسی سلسلے میں شہری بھی پولیس کا ہاتھ ،کان ، بازو بنے تاکہ وارداتوں کو کنٹرول کرکے ملتان کو کرائم فری ضلع بنایا جا سکے۔