لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر، تاجر اتحاد کا احتجاج
شام 6سے 7بجے تک بجلی بندش سے کاروبار متاثر ہورہا،سلطان محمود
ملتان (لیڈی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ حکومتی فیصلوں کا احترام کیا اور رات کے لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کیا، تاہم موجودہ حالات میں دن کے اوقات میں بار بار ہونے والی لوڈشیڈنگ اور شام 6 سے 7 بجے کے دوران بجلی کی بندش نے کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بجلی کی بندش کے باعث چھوٹے تاجروں کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔