شہری و دیہی علاقوں میں یکساں صفائی اولین ترجیح :خالد جاوید

 شہری و دیہی علاقوں میں یکساں صفائی اولین ترجیح :خالد جاوید

مشینری کی فیلڈ میں موجودگی، ورکرز کی حاضری ، مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے دو الگ الگ جائزہ اجلاس منعقد ہوئے جن میں صفائی اور صحت کے اہداف پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ستھرا پنجاب اجلاس میں ایم ڈی ستھرا پنجاب و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ نے ڈیش بورڈ، پی ای ڈی اور جرمانوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز اور سپروائزرز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری و دیہی علاقوں میں یکساں صفائی اولین ترجیح ہے اور صفائی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مشینری کی فیلڈ میں موجودگی، ورکرز کی حاضری اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ دریں اثنا انسداد پولیو مہم کے اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چار روزہ مہم کے دوران 6لاکھ 50ہزار 261 بچوں کا ہدف مقرر تھا جس میں سے 6لاکھ 42ہزار 445 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں