وزیر مملکت عبدالرحمن کی راؤ انیس الرحمن کے انتقال پر تعزیت
وزیر مملکت عبدالرحمن کی راؤ انیس الرحمن کے انتقال پر تعزیتفاتحہ خوانی، تعزیت اور بلندی درجات کے لیے دعا، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
ملتان (لیڈی رپورٹر) وزیر مملکت عبدالرحمن خان کانجو مرحوم راؤ انیس الرحمن کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے راؤ حماد الرحمن اور بھائی راؤ عبدالرحمن خان سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ راؤ انیس الرحمن ایک مخلص اور باوقار مسلم لیگی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی اور کارکنان کی بھرپور رہنمائی کی۔اس موقع پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سعد خورشید کانجو، سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ راؤ انیس الرحمن کی وفات سے مسلم لیگ ن ایک مخلص اور فعال رہنما سے محروم ہو گئی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔