300 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، ملک شاپ مالک کو جرمانہ

300 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، ملک شاپ مالک کو جرمانہ

300 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، ملک شاپ مالک کو جرمانہ بنیادی غذا میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی جی فوڈ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، فوڈ سیفٹی ٹیم کی ہیڈ سردار پور کبیروالا میں ملک شاپ کی انسپکشن، 300 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، ملک شاپ مالک کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کبیروالا کے علاقے ہیڈ سردار پور میں ملک شاپ کو چیک کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کم ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی غذا میں ملاوٹ فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں