ڈی پی او کی کھلی کچہری، مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

ڈی پی او کی کھلی کچہری، مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

تھانہ قریشی والا میں عوامی شکایات سن کر افسران کو بروقت داد رسی کی ہدایت

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق نے تھانہ قریشی والا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست پیش کیے ۔ ڈی پی او نے شکایات تفصیل سے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے موصول ہونے والی درخواستیں متعلقہ افسران کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر داد رسی یقینی بنائی جائے اور کمپلینٹ سیل کو باقاعدہ فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریاں عوامی ریلیف اور اعتماد سازی کا مؤثر ذریعہ ہیں اور شہریوں کے تعاون کے بغیر امن و امان کے مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں کمیونٹی پولیسنگ اقدامات کو مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بروقت اور شفاف انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سک

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں