گوجرانوالہ :مبینہ پولیس مقابلے ‘ 3ملزم زخمی حالت میں گرفتار
صدیق ،خرم شہزاد اور حمزہ دھرلئے گئے ، ناجائز اسلحہ اور ہزاروں روپے برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 3ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں ریکارڈ یافتہ ملزم صدیق موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ریمانڈ پر تھا، جو دورانِ حراست فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔تھانہ کوتوالی پولیس کے علاقہ میں چوری و راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم کو پولیس ریڈ کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم خرم شہزاد سے ناجائز اسلحہ اور نقدی 35 ہزار جبکہ ملزم حمزہ کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور 15 ہزار نقدی برآمد کر لی گئی ۔