وزیراعلیٰ حسب وعدہ واسا ملازمین کو مستقل کریں،منیر ہانس

وزیراعلیٰ حسب وعدہ واسا ملازمین کو مستقل کریں،منیر ہانس

بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کم ازکم تنخواہ 50ہزار روپے مقرر کی جائے

ملتان (خصوصی رپورٹر) ورکر ویلفیئر یونین واسا ملتان کے جنرل سیکرٹری ملک منیر ہانس نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی محنت سے معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں اور دین اسلام نے حلال رزق کے حصول کے لیے محنت کو عظمت کا درجہ دیا ہے ۔ اسلام نے محنت کش کی عزت اور اس کے حقوق کے تحفظ کا واضح شعور دیا ہے۔

ملک منیر ہانس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب سمیت تمام محکموں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل (ریگولر) کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر کم از کم اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے اور مزدوروں کی ملازمتوں کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنت کش خواتین جو اپنے خاندانوں کی کفالت کے لئے محنت کر رہی ہیں وہ بھی قابلِ تحسین ہیں۔ شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزدور صنعت و حرفت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہر ترقیاتی منصوبے میں ان کا پسینہ شامل ہوتا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں