شادی شدہ خاتون سمیت 3لڑکیا ں اغوا کرلی گئیں
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد اور نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔
صدر پولیس کو جاوید نے بتایا کہ میری بیوی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا چہلیک پولیس کو طارق بشیر نے کہا کہ میری بیٹی کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا جبکہ دہلی گیٹ پولیس کو رضوان احمد نے بتایا کہ ملزم ارسلان نے میری بیٹی کو اغوا کرکے گھر سے نقدی اور زیورات چوری کرکے فرار ہوگیا ۔