دریائے سندھ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

دریائے سندھ سے  نامعلوم شخص کی لاش برآمد

یاریوالی (نامہ نگار )دریائے سندھ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت نہ ہو سکی۔ تحصیل علی پور، ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ کندائی کی حدود میں دریائے سندھ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 50 سے 55 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے جبکہ اس نے آسمانی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے ۔تھانہ کندائی کے ایس ایچ او شہزاد احمد بھٹہ نے بتایا کہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے ، تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے علاقہ مکینوں اور گردونواح کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص مذکورہ حلیے کے مطابق اپنے کسی عزیز یا جاننے والے کو پہچانتا ہو تو فوری طور پر تھانہ کندائی سے رابطہ کرے ۔ایس ایچ او شہزاد احمد بھٹہ نے مزید کہا کہ متوفی کی شناخت اور ورثاء تک رسائی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں