نوجوان نے مسجد میں قرآن پاک اٹھا کر گناہوں سے توبہ کر لی

 نوجوان نے مسجد میں قرآن پاک  اٹھا کر گناہوں سے توبہ کر لی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) چک نمبر 19-WB کے رہائشی نوجوان محمد شہباز عرف چونڈی نے اپنی سزا بھگتنے کے بعد معززین کے سامنے جامع مسجد میں قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر اپنے گناہوں سے توبہ کر لی۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ ماچھیوال کی حدود میں رہائشی محمد شہباز ولد محمد اکرم قوم ڈھڈی نے معززین علاقہ کی موجودگی میں اپنے سابقہ اعمال پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ایک پرامن اور قانون پسند شہری بننے کا عہد کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی کے خواہاں ہیں اور کسی بھی غیر قانونی یا منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں