دریا کنارے فلڈ موک ایکسرسائز، اداروں کی عملی تیاری

دریا کنارے فلڈ موک ایکسرسائز، اداروں کی عملی تیاری

مظفرگڑھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو و دیگر محکموں کی مشق مکمل

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع مظفرگڑھ میں دریائے چناب کے کنارے تیسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے بطور مہمانِ خصوصی ایکسرسائز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عبید اللہ خان بھی موجود تھے ۔موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122، پولیس، محکمہ صحت، محکمہ آبپاشی، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک، بلدیاتی اداروں، پی ڈی ایم اے ، ریونیو، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں نے حصہ لیا۔ مختلف محکموں کی جانب سے امدادی کیمپس، فلڈ ریلیف آلات، مشینری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دستیاب وسائل کی نمائش بھی کی گئی۔ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مشق کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد اداروں کے باہمی رابطے اور فوری ردعمل کی صلاحیت کا عملی جائزہ لینا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں