کچہری کے باہر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ، 4زخمی

کچہری کے باہر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ، 4زخمی

پرانی رنجش پرفریقین میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا، ملزمان فرار، مقدمہ درج

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر)تحصیل کچہری کے باہر پیشی کے لیے آئے دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی ایک بار پھر تصادم میں بدل گئی، جس کے نتیجے میں فائرنگ اور تشدد سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں میں کچہری کے باہر پیشی کے بعد دو گروپوں کے درمیان مبینہ پرانی رنجش کے باعث جھگڑا شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔ دونوں گروپوں کی جانب سے اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اختر، عادل، آصف اور حبیب زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد بھی بعض افراد اسلحہ لہراتے ہوئے کچہری کے اطراف گھومتے رہے ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس تھانہ سٹی کی آمد پر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ایس ایچ او راشد جٹ کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں