چلڈرن ہسپتال:کیموتھراپی ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

چلڈرن ہسپتال:کیموتھراپی ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

سنٹر میں یومیہ 400سے زائد بچوں کو کیمو تھراپی اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ، ڈے کیئر سینٹر کینسر میں مبتلا بچوں کو علاج کی موثر سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم قدم مریضوں کو محفوظ ، بروقت، بہترین علاج خوشگوار ماحول میں میسر آسکے گا، منصوبہ انسانیت کی خدمت، بیمار بچوں کی زندگی میں امید کی نئی کرن، ڈاکٹر کاشف چشتی ، حنیف جالندھری

ملتان(لیڈی رپورٹر )چلڈرن ہسپتال ملتان میں کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج کے لئے قائم کئے گئے کیموتھراپی ڈے کیئر سینٹر کا گزشتہ روز باقاعدہ افتتاح ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے معزز مہمانانِ خصوصی مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، ڈاکٹر اختر ملک، اظہر بلوچ، میاں جمیل ، احمد ملک (صدر روٹری کلب ملتان)، خواجہ محمد حسین، عاطف اشفاق اور عدنان چغتائی کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر روٹری کلب ملتان کے معزز ارکان، ہسپتال کے پروفیسرز، کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر معزز شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔چلڈرن ہسپتال ملتان میں قائم کیا گیا یہ جدید کیموتھراپی ڈے کیئر سینٹر بچوں میں کینسر کے علاج کی سہولیات کو مزید مؤثر اور معیاری بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ اس سینٹر میں اس وقت 400 سے زائد رجسٹرڈ بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر کیموتھراپی اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ انہیں محفوظ، بروقت اور بہترین علاج ایک خوشگوار ماحول میں میسر آ سکے ۔یہ منصوبہ انسانیت کی خدمت اور بیمار بچوں کی زندگیوں میں امید کی نئی کرن روشن کرنے کی ایک قابلِ قدر کاوش ہے ، جو ایک حقیقی صدقئہ جاریہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس عظیم مقصد کی تکمیل میں روٹری کلب ملتان اور اس کے معزز ارکان کا تعاون قابلِ تحسین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں