سوسائٹی آف سرجنز ملتان چیپٹر کی نئی کابینہ کی حلف برداری
ڈاکٹر مسعودالرؤف ہراج صدر ، ڈاکٹر شمس الحسن جنرل سیکرٹری منتخب
ملتان (لیڈی رپورٹر)سوسائٹی آف سرجنز پاکستان، ملتان چیپٹر کی نومنتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سٹاف کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں پنجاب کے سینئر سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چودھری نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ ترجمان کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مسعودالرؤف ہراج صدر، پروفیسر ڈاکٹر سید شمس الحسن جنرل سیکرٹری، پروفیسر ڈاکٹر منظر علی سینئر وائس پریزیڈنٹ، پروفیسر ڈاکٹر فرخ آفتاب وائس پریزیڈنٹ، پروفیسر ڈاکٹر تانیہ ہراج لیڈی وائس پریزیڈنٹ، پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سکھیرا فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر عرفان جاوید پبلیکیشن سیکرٹری، پروفیسر ڈاکٹر مظفر عزیز چیئرمین ایگزیکٹو اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمنان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ تقریب میں سوسائٹی کے 15 ایگزیکٹو ارکان اور ملتان کے سرجنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پیشہ ورانہ سرگرمیوں، طبی تحقیق اور سرجیکل تعلیم کے فروغ کے لئے مؤثر کردار ادا کرے گی۔