طارق روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ جاری،فیصل شوکت

طارق روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ جاری،فیصل شوکت

ترقیاتی منصوبے شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں

ملتان (وقائع نگار خصوصی)واسا ملتان پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں جاری میگا سیوریج منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے تعمیراتی معیار، رفتار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔طارق روڈ پر جاری منصوبے کے معائنے کے دوران ڈائریکٹر ورکس حافظ محمد وقاص بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ طارق روڈ سے پرانا بہاولپور روڈ تک 24 انچ قطر کی 1800 فٹ طویل سیوریج لائن بچھانے کا کام جاری ہے ، جس میں اب تک 350 فٹ لائن مکمل کی جا چکی ہے ۔ایم ڈی واسا نے منصوبہ ہر صورت 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے تعمیراتی مقامات پر حفاظتی باڑ، وارننگ سائن بورڈز اور دیگر حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔بعدازاں فیصل شوکت نے بوسن روڈ پر ٹویوٹا موٹرز کے قریب 36 انچ قطر کی سیوریج لائن میں کراؤن فیلیر کے باعث جاری مرمتی کام کا ہنگامی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں