منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب نعیم صادق نے چارج سنبھال لیا

منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب  نعیم صادق نے چارج سنبھال لیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)نئے تعینات منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی نعیم صادق چیمہ نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں مختلف برانچوں کا معائنہ کیا اور کمپنی کی کارکردگی، آپریشنز اور جاری صفائی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔دورے کے موقع پر کمپنی سیکرٹری کبیر خان، ڈویژنل ہیڈ آپریشنز انوار الحق، منیجر ہیومن ریسورس محمد عامر اور منیجر فنانس محمد ساجد نے ان کا استقبال کیا۔ اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔بعد ازاں منیجنگ ڈائریکٹر نعیم صادق چیمہ نے افسروں کے اجلاس کی صدارت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...