افواج پاکستان قومی سلامتی کی ضامن ہیں، مہر مظہر رخسار سیال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور شہداء قوم کی سلامتی، آزادی اور استحکام کی علامت ہیں۔۔۔
پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ اٹھانے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ایک بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شہداء کے اہل خانہ کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ ان کے مطابق قومی اداروں اور شہداء کی قربانیوں کا احترام ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔ مہر مظہر رخسار سیال نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر معذرت کریں اور افواج پاکستان اور قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments