نشتر میں ادویات بحران، پی ایم اے کا اضافی بجٹ فراہمی کا مطالبہ
ایم ایس سے ملاقات، آن لائن نظام، ہاسٹل مسائل اور عملے کی کمی پر تحفظات
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) کے وفد نے صدر ڈاکٹر مسعودالرؤف ہراج کی سربراہی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان سے ملاقات کرکے ادویات کی شدید قلت، آن لائن سسٹم سے پیدا ہونے والی مشکلات اور ہاسٹلز کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وفد نے مطالبہ کیا کہ نشتر ہسپتال کو ادویات کی خریداری کے لئے فوری اضافی بجٹ فراہم کیا جائے تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔ وفد کے مطابق موجودہ پالیسی کے تحت سرکاری ڈاکٹر باہر سے ادویات تجویز نہیں کر سکتے ، جس کے باعث ادویات کی عدم دستیابی پر مریضوں اور ان کے لواحقین کا غصہ ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کو برداشت کرنا پڑتا ہے ۔پی ایم اے نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر مریض کی جان بچانے کے لئے لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت ادویات یا انجکشن خرید کر لائیں تو ان کے استعمال پر متعلقہ عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے ، جس سے طبی عملہ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔وفد نے مزید کہا کہ ایمرجنسی میں آن لائن نظام کے نفاذ کے بعد رجسٹریشن اور دیگر اندراجات کا اضافی بوجھ بھی ڈاکٹروں پر ڈال دیا گیا ہے۔ ، جس سے علاج کا عمل متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آن لائن نظام کے لئے علیحدہ عملہ بھرتی کیا جائے ، رجسٹریشن کاؤنٹرز میں اضافہ کیا جائے اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ڈاکٹر اپنی توجہ مریضوں کے علاج پر مرکوز رکھ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments