کھاد مہنگی، کپاس سمیت فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

کھاد مہنگی، کپاس سمیت فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

ڈی اے پی ، یوریا کی قیمتیں بڑھنے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی، سبسڈی کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کھاد کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کسانوں کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ، جس کے باعث کپاس سمیت دیگر اہم فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ چکی ہے ، جبکہ فصلوں کی مناسب دیکھ بھال بھی مشکل ہوتی جا رہی ہے ۔کاشتکاروں کے مطابق ڈی اے پی، یوریا اور دیگر کھادوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مطلوبہ مقدار میں کھاد کا استعمال ممکن نہیں رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگی کھاد خریدنا اب بہت سے کسانوں کی استطاعت سے باہر ہو چکا ہے ، جس کے نتیجے میں فصلوں کی نشوونما اور پیداوار متاثر ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر پیداوار کے لیے بروقت اور متوازن مقدار میں کھاد کا استعمال ناگزیر ہے ، تاہم مہنگے داموں کے باعث بیشتر کاشتکار سفارش کردہ مقدار میں کھاد استعمال نہیں کر پا رہے ، جس کے منفی اثرات زرعی شعبے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کیا جائے ، کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے اور زرعی مداخل مناسب نرخوں پر دستیاب بنائی جائیں تاکہ کپاس سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار میں کمی سے بچا جا سکے اور ملکی زرعی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...