نکاسی آب کیلئے خصوصی پلان بنانے کا  ٹاسک

نکاسی  آب  کیلئے  خصوصی  پلان  بنانے  کا  ٹاسک

شہر اولیاء میں سیوریج کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے خطیر فنڈز فراہم، سڑکوں،گلیوں ،نشیبی علاقوں کے سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت ترقیاتی منصوبوں سے متاثرہ انفراسٹرکچر کو فوری بحال کیا جائے ، شہریوں کو بنیادی سہولیات ،شفاف ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کا اولین فریضہ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا خطاب

ملتا ن(وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے شہر میں سیوریج مسائل کے فوری اور پائیدار حل کو ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے واسا حکام کو عوامی ریلیف کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر شہرِ اولیائمیں سیوریج کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں، جن کے موثر اور بروقت استعمال سے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں کھڑے سیوریج کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر آپریشن جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن ہو۔ واسا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد متاثرہ انفراسٹرکچر، سڑکوں اور گلیوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور موثر نگرانی جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...