قصبہ گجرات :غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری شدید گرمی میں بے حال
قصبہ گجرات(نامہ نگار ) سب ڈویژن قصبہ گجرات میں میپکو کی جانب سے مبینہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔
شدید گرمی اور حبس کے موسم میں دن رات کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق میپکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا کوئی واضح شیڈول جاری نہیں کیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی بار بار بندش کے ساتھ وولٹیج کی کمی بیشی بھی معمول بن چکی ہے ، جس سے گھریلو برقی آلات خراب ہونے کے علاوہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ بزرگ، مریض، خواتین اور بچے شدید گرمی میں مشکلات سے دوچار ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments