آؤٹ سورس سکولوں کے اساتذہ کی ریشنلائزیشن، تبادلے

آؤٹ سورس سکولوں کے اساتذہ کی ریشنلائزیشن، تبادلے

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فیز تھری میں آؤٹ سورس کئے گئے 2,682 سرکاری سکولوں کے۔۔۔

 اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس کئے گئے سکولوں کے معاہدے مکمل ہوتے ہی متعلقہ اساتذہ کو مرحلہ وار سرپلس قرار دینے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔محکمہ کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ریشنلائزیشن کا عمل 5 اگست تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ مرحلے میں اساتذہ کے تبادلوں کا عمل بروقت شروع کیا جا سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکولوں کے معاہدے مکمل ہونے کے بعد 10 اگست سے ٹرانسفر راؤنڈ کھولے جانیکا امکان ہے ۔ اس مرحلے میں سرپلس قرار دیئے گئے اساتذہ اپنی ترجیحات کے مطابق مختلف سکولوں میں تبادلوں کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ریشنلائزیشن کا مقصد تدریسی عملے کی ضرورت کے مطابق منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا۔ اور دستیاب اساتذہ کی خدمات کو مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...