جہانگیر ترین کا ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت
ملتان (لیڈی رپورٹر)جہانگیر خان ترین نے بہاولپور سے سینئر سیاست دان اور رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے ۔۔۔
انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جہانگیر خان ترین نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور مرحوم کے دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ۔
کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments