حکومت پٹرول اور صحت کارڈ جاری کرے ،اخبار فروش یونین
بدترین معاشی حالات میں ریلیف فراہم کیا جائے ، ملک نواز اتیرا، ملک عرفان
ملتان (لیڈی رپورٹر)صدر ملتان یونین ملک نواز اتیرا اور فیڈریشن کے رکن ملک عرفان اتیرا نے اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر اخبار فروش حاجی منیر اتیرا، عبدالشکور اتیرا اور اسحاق اتیرا بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران وفد نے ٹکا خان عباسی کو جنوبی پنجاب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے خطے کے اخبار فروشوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اخبار فروشوں کی معاشی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ، جبکہ اخباری صنعت کے دیگر شعبوں کے لئے مختلف سہولتیں موجود ہیں، لیکن اخبار فروش تاحال حکومتی معاونت سے محروم ہیں۔وفد نے مطالبہ کیا کہ اخبار فروشوں کے لئے فوری طور پر پٹرول کارڈ اور صحت کارڈ جاری کئے جائیں تاکہ موجودہ معاشی حالات میں انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔اس موقع پر ٹکا خان عباسی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کا اجلاس بلا کر حکومتی اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جائے گی اور اخبار فروشوں کے مسائل مؤثر انداز میں اٹھاتے ہوئے ان کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments