شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے کئی ماہ تک زیادتی

شادی کا جھانسہ دے کر  خاتون سے کئی ماہ تک زیادتی

بورے والا (نمائندہ دنیا)شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے کئی ماہ تک زیادتی۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 138 ای بی کی۔۔۔

 رہائشی خاتون (س) کو اسی گاؤں کے رہائشی علی نثار نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لیے اور مسلسل کئی ماہ تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ۔اس دوران خاتون دو بار حاملہ ہوئی تو علی نثار نے ڈلن بنگلہ میں قائم نجی ہسپتال سے اس کا ابارشن بھی کرایا۔ خاتون کے شادی کے بار بار اصرار پر اسے دھمکیاں دی گئیں اور علی نثار کے بھائی طلحہ نثار نے اس پر تشدد کرتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔خاتون نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...