نورشاہ طلائی میں بیل ریس کی آڑ میں جواء، چار گرفتار

نورشاہ طلائی میں بیل ریس کی آڑ میں جواء، چار گرفتار

پولیس کارروائی میں نقدی، بیل ریڑھے و دیگر سامان برآمد، متعدد ملزمان فرار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ صدر سرور شہید پولیس نے نور شاہ طلائی شرقی میں بیل ریس کی آڑ میں مبینہ طور پر جاری قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ متعدد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں مرتضیٰ چانڈیہ، صفدر چانڈیہ، محمد اقبال سیال، عبدالجلیل، غلام محمد، محمد امین چانڈیہ اور دیگر ساتھی بیل ریڑھوں کی ریس کروا کر لاکھوں روپے کا جوا کھیل رہے تھے ۔پولیس کارروائی کے دوران صفدر چانڈیہ، محمد اقبال سیال، عبدالجلیل اور غلام محمد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم مرتضیٰ چانڈیہ، محمد امین چانڈیہ اور دیگر ساتھی مبینہ طور پر 5 سے 6 لاکھ روپے نقدی اور بیل ریڑھوں سمیت فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق موقع پر تقریباً 24 لاکھ روپے کی بازی لگی ہوئی تھی۔ گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ 1978 اور جانوروں پر ظلم کی ممانعت سے متعلق قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...