کشمیر الیکشن، فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ، سی پی او

کشمیر الیکشن، فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ، سی پی او

پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری، مؤثر گشت اور امن و امان برقرار رکھنے پر زور

ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگر نے 2 اگست کو ہونے والے کشمیر الیکشن کے سلسلے میں اندرون شہر قائم پولنگ اسٹیشنز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں متعلقہ پولیس افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی، نفری کی تعیناتی، گشت کے مؤثر نظام، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری ردعمل کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لئے پولیس کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...