کشمیر الیکشن، سی پی او کے اندرون شہر پولنگ اسٹیشنز کے دورے

کشمیر الیکشن، سی پی او کے اندرون  شہر پولنگ اسٹیشنز کے دورے

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سی ٹی او ملتان محمد نبیل اور ایس پی سٹی ڈویژن محمد شاہد کے ہمراہ کشمیر الیکشن کے سلسلے میں اندرونِ شہر قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز اور پاسٹرل چرچ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات، پولیس نفری کی تعیناتی اور ٹریفک مینجمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی پی او ملتان نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسرو جوانوں کو ہدایت کی کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مکمل چوکسی اختیار کی جائے اور ووٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حساس مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...