میلسی میں سیوریج بند، گندا پانی گلیوں اور گھروں میں جمع

میلسی میں سیوریج بند، گندا پانی گلیوں اور گھروں میں جمع

متعدد روز گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا، نوٹس لینے کا مطالبہ

میلسی (نامہ نگار)شہر کے علاقے کالونی چوک ہوٹل والی گلی نزد جامع مسجد نثار خاں میں سیوریج لائن بند ہونے کے باعث گندا پانی جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ چار سے پانچ روز سے سیوریج لائن بند ہے ، جس کے باعث گلی اور بعض گھروں کے اندر بھی گندا پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد روز گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں نے بتایا کہ گندے پانی کے باعث علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے جبکہ بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ اہل علاقہ نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج لائن کی صفائی کروا کر نکاسی آب کا مسئلہ حل کیا جائے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور چیف آفیسر بلدیہ میلسی سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور آئندہ ایسے مسائل کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...