سوہنے پینڈ سوہنیاں راہواں منصوبہ، 22 ڈبلیو بی سڑک مکمل

سوہنے پینڈ سوہنیاں راہواں منصوبہ، 22 ڈبلیو بی سڑک مکمل

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منصوبہ ‘‘سوہنے پینڈ، سوہنیاں راہواں‘‘کے تحت نواحی گاؤں 22 ڈبلیو بی کی مرکزی سڑک کی تعمیر نو مکمل کر لی گئی، جس کا افتتاح رکن پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں میاں ثاقب خورشید کے ہمراہ میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دیہی عوام کے لیے اہم سہولت قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے ۔ ’’سوہنے پینڈ، سوہنیاں راہواں‘‘ پروگرام کے ذریعے دیہات کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف دیہی علاقوں میں آمدورفت آسان ہوگی بلکہ مقامی آبادی کو معاشی سرگرمیوں میں بھی سہولت ملے گی۔تقریب میں چودھری میاں پرویز انور، فیض اللہ نمبردار، چودھری شوکت نمبردار، چودھری محمد نذیر احمد ارائیں ایڈووکیٹ، میاں عبدالغفور ایڈووکیٹ، چودھری محمد شریف ایڈووکیٹ سمیت معززین علاقہ اور اہل دیہہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...