جلال پور میں آلودہ پانی کی سپلائی، شہری بیماریوں سے خوفزدہ
سیوریج ملا پانی گھروں تک پہنچنے لگا، شہریوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
جلال پور پیروالا (نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں آلودہ پانی کی فراہمی نے شہریوں کو پریشان کر دیا، جبکہ گندا پانی استعمال کرنے سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ کئی روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں صاف، شفاف اور میٹھے پانی کے بجائے سیوریج اور گٹروں کا پانی شامل ہو کر گھروں تک پہنچ رہا ہے ۔ شہریوں کے مطابق آلودہ پانی کی فراہمی کے باعث وہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی آلودہ ہونے کا بروقت علم نہ ہونے کے باعث گھروں میں موجود واٹر ٹینک بھی گندے پانی سے بھر جاتے ہیں، جس کے استعمال سے شہریوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان اور چیف آفیسر ارم شہزادی سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی لائنوں کی فوری جانچ کرائی جائے ، خرابی دور کی جائے اور شہریوں کو صاف، شفاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments