وہاڑی میں پٹرول پمپس پر کم پیمانے کی شکایات بڑھ گئیں

وہاڑی میں پٹرول پمپس پر کم پیمانے کی شکایات بڑھ گئیں

شہریوں کا اچانک چیکنگ کا مطالبہ، خلاف ورزی پر کارروائی کی اپیل

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)وہاڑی شہر سمیت مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر کم پیمانے کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پہلے ہی بلند سطح پر ہیں، ایسے میں بعض پٹرول پمپس پر مبینہ طور پر کم مقدار میں ایندھن فراہم کرکے صارفین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔متاثرہ شہریوں کے مطابق پٹرول پمپس پر پیمانوں کی باقاعدہ جانچ نہ ہونے کے باعث صارفین کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے ایندھن کے باوجود کم مقدار ملنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔شہریوں ناصر علی، محمد اکرم، اسد علی، تنویر احمد، کاشان آفتاب، مرجان رانا، محمد حسان، توقیر پپو، مبین شاہ اور ثناء اللہ سمیت دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ انڈسٹریز اور ویٹس اینڈ میژرز کے حکام پٹرول پمپس کی اچانک انسپکشن کریں، پیمانوں کی جانچ کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مؤثر نگرانی سے ہی صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...