سردار کوڑے خاں سکول کے طلبہ نے میدان مار لیا

سردار کوڑے خاں سکول کے طلبہ نے میدان مار لیا

میٹرک امتحانات میں ضلع مظفرگڑھ کی پہلی، دوسری پوزیشن سکول کے نام

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سردار کوڑے خاں پبلک ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ نے ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع بھر میں پہلی اور دوسری پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات میں سکول کی طالبہ روتابہ شہزادی نے 1186 نمبر حاصل کرکے ضلع مظفرگڑھ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد حسیب اسلم اور عبداللہ نے 1184، 1184 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔سکول کے نمایاں طلبہ و طالبات میں فریحہ شاہد نے 1181، بشریٰ رحمن اور آمنہ شیروانی نے 1179، عدین زارا نے 1175، محمد عبین نے 1174، محمد احمد ذیشان نے 1169 جبکہ عبداللہ عمران نے 1164 نمبر حاصل کیے ۔سکول کے مجموعی نتائج کے مطابق 68 طلبہ و طالبات نے 1100 سے زائد نمبر حاصل کیے ، جبکہ 125 طلبہ نے 1000 سے زائد نمبر حاصل کیے ۔ اسی طرح 80 طلبہ و طالبات نے 90 فیصد سے زائد اور 142 طلبہ نے 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔سکول کی شاندار کارکردگی پر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت شہریوں نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...