عوام کو طبی سہولیات فراہمی کا ہدف،انتظامیہ متحرک

عوام کو طبی سہولیات فراہمی کا ہدف،انتظامیہ متحرک

طبی مراکز میں صفائی ستھرائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم

ملتان ( وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب نے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ضلعی افسروں کو علاقائی ہسپتالوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لینے اور کمی کو دور کرنے کے حکم دیاگیاہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے علاج معالجہ، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ایمرجنسی سروسز اور دیگر طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ہسپتال میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لئے باقاعدگی سے انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...