جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ،7ملزم گرفتار

 جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ،7ملزم گرفتار

چائنہ چوک میں کارروائی، 43ہزار 750کلوگرام جعلی ادویات برآمد

ملتان(وقائع نگار خصوصی)جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کے خلاف محکمہ زراعت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ شعبہ پیسٹ وارننگ کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب چائنہ چوک میں ایک غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران مختلف رجسٹرڈ پیسٹی سائیڈ کمپنیوں کے نام سے غیر قانونی طور پر گرینولر زرعی ادویات کی تیاری، فارمولیشن اور پیکنگ کا انکشاف ہوا۔ٹیم نے موقع سے 43 ہزار 750 کلوگرام جعلی و غیر قانونی زرعی ادویات قبضے میں لے لیں، جن کی مالیت ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار 244 روپے بتائی گئی ہے ۔ کارروائی کے دوران فیکٹری مالک شفیق سمیت مجید، امجد، وقاص، مجاہد، لقمان اور احسان کو گرفتار کرلیا گیا۔پیسٹ وارننگ ٹیم نے زرعی ادویات کے 6 نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لئے متعلقہ لیبارٹری بھجوا دیئے ۔ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر سید عصمت حسین بخاری کی مدعیت میں مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ مظفرآباد میں استغاثہ دائر کردیا گیا ہے ۔ برآمد ہونے والی زرعی ادویات بطور مالِ مقدمہ پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...