ہمیں تعمیروترقی میں کردار کا عہد کرنا چاہیے :سعد بن خالد

 ہمیں تعمیروترقی میں کردار کا عہد کرنا چاہیے :سعد بن خالد

اب ہمیں ملک کو مزید بلند مقام دلانے کے لیے متحد ہونا ہوگا:سردار نور احمد

میلسی (نامہ نگار ) میلسی پریس کلب میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار نور احمد خان ملیزئی ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب سجاد احمد سعیدی، صحافیوں اور معززین نے شرکت کی۔ سابق چیئرمین سردار نور احمد خان ملیزئی نے پرچم کشائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں معرکہ حق کی یادگاری پلرز کی رونمائی میں ریاست کے ستون پارلیمنٹ، عدلیہ، انتظامیہ، پاک فوج اور میڈیا کو اجاگر کیا گیا، ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اپنے فرائض اخلاص سے ادا کرکے ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گے ۔ سردار نور احمد خان نے کہا کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو آزاد مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، اب ہمیں ملک کو مزید بلند مقام دلانے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ صدر پریس کلب نے میلسی کی پسماندگی اور آزادی کے ہیروز کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ جبکہ اختتام پر ملکی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...