عبدالحکیم :سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی ریلی
طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) یومِ آزادی کے موقع پر شاہین سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی درمپور پل سے شروع ہوکر غوثیہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کیے ، جس سے ریلی کا ماحول قومی جوش و جذبے سے بھر گیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نوجوان نسل کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سربلندی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments