ترقی کیلئے تمام طبقات کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا: ڈپٹی کمشنر
یوم آزادی ہمیں بزرگوں کی قربانیوں اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے
لودھراں (سٹی رپورٹر ) یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف، اے ڈی سی لیاقت علی گیلانی اور ممبر پنجاب بار کونسل رانا لیاقت علی خان نے لودھراں پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں پھول نچھاور کرکے معزز مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔ صدر پریس کلب مقصود احمد بٹ اور جنرل سیکرٹری رانا شاکر محمود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جشن آزادی کی تقریبات، ملکی ترقی، انتظامی امور اور صحافیوں کی تربیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں بزرگوں کی قربانیوں اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے ، پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے تمام طبقات کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرتی اصلاح، عوامی مسائل اجاگر کرنے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ صحافیوں کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت ضروری ہے ۔ پریس کلب عہدیداران نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قومی و سماجی معاملات میں کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments