ڈپٹی کمشنر کا پارکس اور لڈن روڈ کا دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا پارکس اور لڈن روڈ کا دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

پارکس اپ گریڈیشن میں معیار یقینی بنانے ، شاہراہوں پر روڈ مارکنگ کی ہدایت

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے علامہ اقبال پارک، ایچ بلاک پارک اور لڈن روڈ کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی و اپ گریڈیشن کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو منصوبے مقررہ مدت میں معیاری انداز سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے علامہ اقبال پارک میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے جبکہ ایچ بلاک پارک میں سبزہ زار کی تراش خراش اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع بھر کے پارکس کی اپ گریڈیشن جاری ہے ۔ بعدازاں انہوں نے لڈن روڈ پر سلو لائن مارکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے اہم شاہراہوں پر واضح، معیاری اور پائیدار روڈ مارکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...