جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم

جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم

حلقہ 290اور 91کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری،این اے 186میں 55منصوبوں کیلئے 95کروڑ 80لاکھ روپے کے فندز منظور ،29کروڑ جاری وفاقی وزیر اویس لغاری کا دورہ، حلقہ میں ہائی ویز، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ، صاف پانی، انہار، واسا اور دیگر محکموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور متعلقہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار احمد خان لغاری، سردار علی احمد خان لغاری اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وفاقی وزیر نے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چودھری، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور مختلف محکموں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 186 اور اس سے منسلک صوبائی حلقوں 290 اور 291 سمیت مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے درکار فنڈز کی بروقت فراہمی کے سلسلے میں حکومت سے سفارش کی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ جاری ترقیاتی منصوبے ڈیڑھ سال کے اندر ہر لحاظ سے مکمل کرائے جائیں۔سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ناقص مٹیریل یا غیر معیاری کام کی صورت میں ذمہ داران سے بازپرس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا غیر جانبدار ذرائع سے آڈٹ کرایا جائے گا،ناقص تعمیراتی کام سامنے آنے پر متعلقہ تعمیراتی کمپنی کو اپنی لاگت پر کام درست کرنا ہوگا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ این اے 186 میں 55 جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کے لئے مجموعی طور پر 95 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے اور اب تک 29 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری ہو چکے ہیں۔اجلاس میں سردار احمد خان لغاری نے حلقہ میں ہائی ویز، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ، صاف پانی، انہار، واسا اور دیگر محکموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور متعلقہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے ۔مقررہ معیار کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...